کورونا کی دوسری لہر، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54 اموات

ملک بھر میں کورونا کے 3113 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2020 10:25

کورونا کی دوسری لہر، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54 اموات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 نومبر 2020ء) : کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 54 اموات ہوئیں جبکہ 3113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 53 لاکھ 86 ہزار 916 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 112 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 13 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 37 ہزار 835اموات ہوئی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 23لاکھ 96 ہزار169مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 72 لاکھ 74 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 69 ہزار555 اموات اور ایک کروڑ 32 لاکھ 48 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔ 24 نومبر کو مجموعی اموات کی تعداد چودہ لاکھ رپورٹ ہوئی۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔