
وزیراعظم نے کورونا کی دوسری لہرکو انتہائی خطرناک قراردے دیا
کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئےایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے، کورونا سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 27 نومبر 2020
20:13

(جاری ہے)
لوٹی دولت بچانے کیلئے لوگوں کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑا جارہا ہے۔ دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے۔
ایک لیڈر لندن میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کو جلسے منسوخ کردینے چاہئیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط اور ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔اپوزیشن وبائی صورتحال میں جلسے کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑرہا ہے،جتنے مرضی جلسے کرلیں ، این آراو نہیں ملے گا۔ اجلاس میں بعض ترجمانوں نے جلسوں سے باز نہ آنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا بھی مشورہ دیا۔ جبکہ بعض پارٹی رہنما جلسوں کے حق میں تھے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی اپوزیشن کے جلسوں پر تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کو کورونا سے بچانے کا وقت ہے یہ جلسے جلوسوں کا وقت نہیں ہے۔دوسری جانب کورونا اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے43214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے۔ کورونا مثبت آنے کی شرح 7.2 فیصد رہی۔ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7897 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 89311 تک جا پہنچے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
-
سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
-
اسٹاک مارکیٹ میں 2 دنوں میں سرمایہ کاروں کے 300 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
-
دریائے سندھ، ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال برقرار، پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.