پنجاب ہائی وے پٹرول کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس، 13اے ایس آئیز کو مستقل کر نے کی منظوری

جمعہ 27 نومبر 2020 21:26

پنجاب ہائی وے پٹرول کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس، 13اے ایس آئیز ..
لاہور۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27نومبر2020ء) :انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت اور ویژن کے مطابق پنجاب پولیس میں میرٹ، سنیارٹی اور اچھے پیشہ ورانہ ریکارڈ کے حامل افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والی فورس کا مورال مزید بلند ہو اور وہ زیادہ بہتر انداز میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض ادا کرکے عوام کی خدمت اور حفاظت کا فریضہ سر انجام دے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول میں اے ایس آئیز کو اپنے عہدوں پر کنفرم کرنے کے لئے محکمانہ لسٹیں تیار کی گئی تھیں،لسٹوں میں محکمانہ معیار پر پورا اترنے والے 461اے ایس آئیز کو اپنے عہدوں پر کنفرم کردیاگیا تھا، 21اے ایس آئیز محکمانہ سزاﺅں کی وجہ سے عہدہ پر کنفرم نہ ہو سکے جن کی اپیلوں اور سزاﺅں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے نئے اجلاس میں مزید13اے ایس آئیز کو عہدوں پر کنفرم کیا گیاجبکہ8اے ایس آئیز محکمانہ سزاﺅں کی وجہ سے کنفرم نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میںڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر عابد خان ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز افضل نذیر اور اے ڈی آئی جی احسان الہٰی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول نے پرموشن بورڈ کو ہدایات دی ہیںکہ جو اے ایس آئیز عہدوں پر کنفرم نہیں ہوئے ان کی اپیلوں پردوبارہ نظر ثانی کیلئے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف نے کنفرم ہونے والے آے ایس آئیز کے لئے نیک حواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اور ملازمان محکمہ پنجاب ہائی وے پٹرول کے وقار کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کریںاور عوام کو بہترین خدمات مہیا کریں ،محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور مزید ترقیوں کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔حالیہ ڈی پی سی میں کنفرم ہونے والے اے ایس آئیزمیں محمد ارشد،غلام مصطفی،محمد صدیق،سلیم اختر،تنویر حسین،محمد یوسف،حمزہ شکور،فیصل عمران،محمد امجد،اکرام الحق،اسد اقبال،انتظار حسین اور اویس رشیدشامل ہیں۔