ضلع کے تاجروں کی سہولت کے لیے ’’ ای میونسپل ٹیکس پورٹل‘‘ سروس متعارف کرادی گئی
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کاروباری افراد کے لیے خوشخبری،، ٹریڈ لائسنس سمیت مختلف ضلعی ٹیکس کا نظام آن لائن کردیا گیا
جمعہ 27 نومبر 2020 22:28
(جاری ہے)
اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حُسین ،اے ڈی سی (ریونیو) مریم حسن ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن بلدیہ وسطی شمعونہ صدف و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
ڈاکٹر دھاریجونے اس نظام کے بارے میںمعلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کے زریعے تمام ٹیکس دہندہ گان کا نہ صرف کمپیوٹر رائز ڈیٹا تیار کیا جائے گا بلکہ ٹیکس کی ادائیگی اور اس کا ریکارڈ بھی کمپیوٹر کے زریعے محفوظ کرلیا جائے گا ۔یوں ایک جانب ٹیکس دہندہ گان کی اصل تعداد کا علم ہوجائے گا اور دوسری جانب ٹیکس کی بر وقت ادائیگی ممکن بنائی جائی گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام ایک جانب تو ضلع وسطی کی حقیقی آمدنی میں اضافہ کرے گا امید ہے کہ آن لائن سسٹم کے نفاذ کے بعد ضلعی ٹیکس کی مد میں دوسو سے تین سو گنا اضافہ ممکن ہوگاجبکہ دوسری جانب ہر قسم کی خرد برد روکنے میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کے زریعے چند منٹوں میں ہی تاجر، صنعتکاراور کارروباری افراد اپنے موبائل کے ذریعے ہی اپنے کاروبار کو رجسٹرڈ کراسکیںگے،اپنے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے لائنیں لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،آن لائن سروس کے ذریعے اپنے کاروبار کی رجسٹریشن، ٹریڈ لائسنس کا حصول اور ٹیکس کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی،لوکل کونسل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے یہ پہلا قدم ہے۔اس موقع پر لکی ون شاپنگ مال میں ضلع وسطی کا پہلا آن لائن رجسٹریشن کا اعزاز جنید علی کے موبائل اسٹور نے حاصل کیا ۔ ضلع میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محکمہ سینی ٹیشن بھر پور انداز میں اپنا کام سر انجام دے رہا ہے کچرا اٹھانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ماضی میں 15000 ٹن ماہانہ کچرا اٹھایا جاتا تھا جبکہ ہم نے ماہ ستمبر میں 49000 ٹن جبکہ ماہ اکتوبر میں 53000 ٹن کچرا اور ملبہ اُٹھا یا ہے ۔مزید یہ کہ سہراب گوٹھ پر نیا ڈمپنگ پوائنٹ بنارہے ہیں جہاںتمام ضلع وسطی کا کچرا ڈمپ کیا جائے گا۔ضلع وسطی کے مکینوں کو جلدایک صاف ستھراء اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے گا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.