دیہی علاقوں میں شہروں کی نسبت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات بہت کم ہیںہمیں تمام بچوں کو بلاامتیاز برابر کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی،گورنر بلوچستان

جمعہ 27 نومبر 2020 22:42

دیہی علاقوں میں شہروں کی نسبت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات بہت کم ہیںہمیں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملک کی بیشتر آبادی ابھی بھی دیہی علاقوں میں رہتی ہی. دیہی علاقوں میں شہروں کی نسبت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات بہت کم ہیںہمیں تمام بچوں کو بلاامتیاز برابر کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی،گورنر یاسین زئی نے کہا کہ جان لیوا عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا کوئٹہ میں کامیاب انعقاد قابل تحسین ہی.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25ویں بین الاقوامی امراض اطفال سہ روزہ کانفرنس کی کوئٹہ میں افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

تین روزہ امراض اطفال انٹرنیشنل کانفرنس کا اہتمام پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہی. اس انٹرنیشنل کانفرنس میں ملک بھر اور دنیا کے مختلف ممالک سے ماہرین امراض اطفال شرکت کررہے ہیں. اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ہالینڈ، سویٹزرلینڈ، ملایشیا سمیت مختلف ممالک سے ماہرین آن لائن لیکچر بھی دیں گی.

واضح رہے کہ کہ اس انٹرنیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس میں گورنر بلوچستان کو صوبہ میں '' چلڈرن ایمبیسڈر'' نامزد کیا گیا. سہ روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر یاسین زئی نے کہا کہ ایسا لگتا تھا کہ مشکل حالات میں کانفرنس نہیں ہوسکیگی، تاہم یہ کامیاب کانفرنس ہے، اور میں اس موثر اور معتبر اقدام پر تمام منتظمین اور سینیئر ڈاکٹرز کی انتھک کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

گورنر یاسین زئی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کانفرنس میں خصوصی توجہ کوویڈ-نائنٹین، بیبی کینگروکیئر، نوزائیدہ بچوں کی اموات اور حفاظی ٹیکہ جات کی افادیت پر ہوگی. گورنر بلوچستان کا کروناوائرس کی وباء میں فرائض کی ادائیگی کیدوران شہید ہونے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین کیا. انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کوئٹہ میں قائم کوئٹہ چلڈرن ہسپتال کو مزید فعال بنایا جائے گا.

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن اور ماہرین اطفال کو حکومتی کوششوں کا ساتھ دینے کے دوررس اثرات مرتب ہوں گی. انہوں نے کہا کہ ہمیں صحت کے پرائمری اصولوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اور بچوں کی صحیح نگہداشت سے ملک و صوبے میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی آسکتی ہی. انٹرنیشنل پیڈیاٹرک کانفرنس سے نومنتخب پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ بابر، پروفیسر ڈاکٹر گوہر رحمان، ڈاکٹر ممتاز لکھانی، ڈاکٹر بشیر احمد ابڑو ڈاکٹر آمین اللہ اور ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو نے بھی خطاب کیا.

بعدازاں گورنربلوچستان نے کوویڈ-نائنٹین کے دوران شہدائے ڈاکٹرز کے فیملی ممبرز، شرکاء اور منتظمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کئے اور لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا گیا.