سرد موسم میں مچھلی کی سجی کھانے کے شوقین افراد نے سانگھڑ کا رخ کر لیا

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:15

سرد موسم میں مچھلی کی سجی کھانے کے شوقین افراد نے سانگھڑ کا رخ کر لیا
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) موسم سرد ہوتے ہی قدرتی جھیل کی مچھلی کی سجی کھانے کے شوقین نے سانگھڑ کا رخ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق قدرتی جھیل کے میٹھے پانی میں پیدا ہونے والی کھٴْرڑا مچھلی کی سجی نے سرد موسم میں لوگوں کو دیوانہ کر رکھا ہے، یہ سجی کوئلوں پر مخصوص انداز میں پکا کر تیار کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

چٹ پٹے مصالحوں کے ساتھ پیش کی جانے والی مچھلی کی سجی سرد موسم کا لطف دوبالا کردیتی ہے۔

مچھلی کھانے آنے والوں نے بتایا کہ یہاں کی مچھلی بہت زبردست ہے، ہم ہفتے میں ایک دو مرتبہ ادھر سے 10، 11 کلو مچھلی بنوا کر جاتے ہیں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ کھاتے ہیں۔بازار کے روائتی کھانوں سے ہٹ کر غیر روایتی تاہم قدرتی انداز میں تیار کی گئی مچھلی کی سجی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :