سعودی عرب نے جوبائیڈن کو تحفہ دینے کیلئے قطر سے تنازع حل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:07

سعودی عرب نے جوبائیڈن کو تحفہ دینے کیلئے قطر سے تنازع حل کرنے کی کوششیں ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سعودی عرب نے جوبائیڈن کو تحفہ دینے کیلئے قطر سے تنازع حل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتخابات میں شکست کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ 3 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کے حل کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اس اقدام کو بائیڈن انتظامیہ کی حمایت حاصل کرنے کا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017ء میں قطر سے سفارتی اور سفری تعلقات ختم کیئے تھے۔ان ممالک نے قطر پر انتہا پسند گروپوں کی مدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔