صوابی، گھر میں موجود بندوق چل جانے سے چھوٹا کمسن بھائی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:35

صوابی، گھر میں موجود بندوق چل جانے سے چھوٹا کمسن بھائی گولی لگنے سے ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پہاڑی علاقہ گدون آمازئی کی یونین کونسل گھباسنی کے گائوں ہل بانڈہ میں گھر میں موجود بندوق چل جانے سے چھوٹا کمسن بھائی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

مسماة (ب) زوجہ رحیم شاہ نے تھانہ اُتلہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا پانچ سالہ کمسن بیٹا حسین احمد گھر میں موجود لوڈ بندوق سے چھیڑ رہا تھا کہ اس دوران بے احتیاطی سے چل جانے سے ان کا چار سالہ چھوٹا بھائی احمد خان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ اُتلہ نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :