نیلم،ڈپٹی کمشنر راجہ محمودشاہد نے 5روزہ پولیو ویکسین مہم کاافتتاح کردیا

ہفتہ 28 نومبر 2020 16:46

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر راجہ محمودشاہد نے 5روزہ پولیو ویکسین مہم کاافتتاح کردیا۔ضلع بھر میں5 سال سے کم عمر کے تقریباً35 ہزار بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ضلع بھر میں 156 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو گھر گھر جاکر30 نومبرتا04دسمبر تک پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔

علاوہ ازیں30طبی مراکز صحت 9ٹرانزٹ پوائنٹ پربچوں کو قطرے پلانے کااہتمام کیاگیاہے۔موبائل ٹیموں کی نگرانی کیلئے یونین کونسل سطح پر 45 ایریاانچارج جبکہ رپورٹننگ کیلئے 13 یوسی ایم او تعینات کردیئے گئے ہیں3ڈسٹرکٹ وتحصیل مانیٹرآفیسر ز کی زمہ داری لگائی گئی ہے ۔پولیو کنٹرول روم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس قراردیدیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس آٹھ مقام میں پولیو ویکسین مہم کی افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرغلام نبی نے کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرغلام نبی نے ضلعی آفیسران وEPI آفیسران/ سٹاف کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کی طرح ضلع نیلم میں پولیو ویکسین مہم کی باقاعدہ مہم 30 نومبر سے شروع ہوکر 4 دسمبرتک 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ہیلتھ کی ٹیم گھر گھر جائے گی ۔

پولیو ٹیم 34565 بچوں کو قطرے پلائے گی اس کے لیے 156 موبائل ٹیمیں 30 طبی مراکز صحت اور 9 ٹرانزٹ پوائنٹس چلہانہ ، جورا، کنڈلشاہی ، آٹھ مقام ، دواریاں، دودھنیال ، شاردہ اور کیل مقرر کردیئے گئے ہیںٹیم کی نگرانی کیلئے 45 ایریا منیجر اور 3 مانیٹرزآفیسر مقرر کردیئے گئے ہیں جوفیلڈ میں جاکر مقررہ ہدف کو چیک کرینگے ۔30 نومبر سے 4دسمبر2020 تک نمائندہ کنٹرول روم ڈی ایچ او آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس میں بیٹھے گاجہاں پولیو ویکسین سے محروم رہ جانیوالے والے بچوں کے بارے میں کی جانیوالی کالز سننے گاتاکہ ان بچوں تک رسائی حاصل کی جاسکے ۔

پولیو ویکسین مہم کاافتتاح ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد نے تقریب میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر کیا۔ اس موقع پر ایس پی ساجد عمران،ڈی ایچ او ڈاکٹرز غلام نبی ودیگر نے بھی بچو ں کوقطرے پلائے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر گیلانی ،اے ڈی ٹریننگ سمیراگل ودیگر آفیسران/ سٹاف نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :