پاکستان پریمیئر باکسنگ کی جانب سے باصلاحیت باکسروں کی مالی معاونیت

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:32

پاکستان پریمیئر باکسنگ کی جانب سے باصلاحیت باکسروں کی مالی معاونیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سندھ پرو باکسنگ لیگ کے زیرانتظام پاکستان پریمیئر باکسنگ کے صدر مسٹر فیضی کے تعاون سے سر باز باکسنگ کلب لیاری میں ٹریننگ سیشن اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ٹریننگ سیشن میں ہیڈ کوچ عبدالخالق (پروفیشنل) نے باکسروں کو کھیل کے اہم ٹیکنیکس سے آگا ہ کیا اور باکسروں کے درمیان مختلف ویٹ کٹیگریز میں رینکنگ فائٹس منعقد کیے گئے ان مقابلوں میں اسد آفریدی، محمد جاوید، نعمان زوئیب حسن اور شاہر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر علاقے کے معززین کے علاوہ پاکستان کے سابقہ نیشنل اور انٹر نیشنل باکسرزجن میں اعجاز باکسر ،محمد عیسیٰ، ندیم نظر، رفیع الدین،برکت علی،ارسلان نقشبندی اور سندھ پرو باکسنگ لیگ کے میڈیا کوار ڈینیٹر آفتاب حسین بلوچ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سیشن کے اختتام پر SPBL کے کوارڈینیٹر صابر بلوچ نے تمام کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارک باد دی اور ان کو پروفیشنل باکسنگ لیگ کے فیوچر پلان اور سید نعمان شاہ (صدر پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ)کے کیے گئے اقدامات سے کو آگاہ کیا انھوں نے کہا کہ کرونا وباء میں باکسروں نے مشکل حالات کے باوجود اپنی ٹریننگ کو جاری رکھا اور اس سلسلے میں مسٹر فیضی ( صدر پاکستان پریمیئر باکسنگ) کا تعاون شامل حال رہا ہے تاکہ باکسر مستقل بنیادوں پر اپنی ٹریننگ جاری رکھ سکیں اور مستقبل کے ہونے والے فائٹس کے لئے اپنی تیاری جاری رکھ سکیں تقریب کے اختتام پر رینکنگ فائٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے باکسروں اور ان کے کوچزکی حوصلہ افزائی کیلئے مسٹر فیضی ( صدر پاکستان پریمیئر باکسنگ) کی جانب سے کیش انعامات دیے گئے ۔