پی ڈی ایم اپنی ناکامیوں کے بعد ملک و قوم سے انتقام لینے پر اتر آئی ہے، مراد سعید

ہفتہ 28 نومبر 2020 18:34

پی ڈی ایم اپنی ناکامیوں کے بعد ملک و قوم سے انتقام لینے پر اتر آئی ہے، ..
اسلام آباد۔28نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28نومبر2020ء) :وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم)  این آر او کے غم، گلگت بلتستان الیکشن کی ہار اور پشاور جلسے کی ناکامی کے بعد ملک و قوم سے انتقام لینے پر اتر آیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور عالمی وباء میں جلسوں سے عوام کی جان و مال اور ملکی معیشت کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن کو وباء کی پہلی لہر میں عمران خان کی پالیسی کا بھی غم ہے۔؟