عمران خان کا پیپلزپارٹی کے ساتھ این آراو ہوگیا

یہ مانیں یا نہ مانیں، لوگوں کو نظر آتا ہے،این آراو ہوگیا ہے، عمران خان کا مقابلہ نوازشریف ، آصف زرداری سے تھا، لیکن بڑی عجب بات ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو عمران خان کے مقابلے میں کھڑا کردیا ہے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 نومبر 2020 22:21

عمران خان کا پیپلزپارٹی کے ساتھ این آراو ہوگیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیپلزپارٹی کے ساتھ این آراو ہوگیا ہے، پی ٹی آئی مانیں یا نہ مانیں، لوگوں کو نظر آتا ہے، عمران خان کا مقابلہ نوازشریف ، آصف زرداری سے تھا لیکن انہوں نے اپنے بچوں مریم نوازاور بلاول بھٹو کو عمران خان کے مقابلے میں کھڑا کردیا ہے، جو حیران کن بات ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو سب سے چھوٹی ہیں، جیسے کہتے ہیں کہ طوطے میں جان ہوتی ہے اسی طرح آصفہ میں آصف زرادری کی جان ہے ۔ ویسے تو سارے بچے پیارے ہوتے ہیں، آصفہ نے خود کو سیاست سے بھی دور رکھا، اب وہ ملتان جلسے میں تقریر کرنے آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سامنے عجب سیاست کھڑی ہوگئی ہے، آصف زرداری نے عمران خان کے سامنے اپنے بیٹے کو کھڑا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان، نوازشریف، آصف زرداری ، محمود اچکزئی، اسفند یار ولی کا تو مقابلہ بنتا ہے لیکن ان لوگوں نے اپنے بچوں کو عمران خان کے مقابلے میں کھڑا کردیا ہے۔ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، عمران خان کی پوری ٹیم ان کے بچوں کو جواب دینے پر لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیپلزپارٹی کے ساتھ این آراو ہوگیا ہے، پی ٹی آئی مانیں یا نہ مانیں، لوگوں کو نظر آتا ہے۔

انہوں نے مریم نواز کے بارے میں کہا کہ مریم نواز کی سیاست دیکھیں کمال سیاست ہے، ایسا منظر کھینچتی ہے کہ آدمی سر پکڑ کر روتا ہی جاتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے جیل میں رکھا گیا ، مجھے کھانا دیا گیا، بہت سارے چوہے آئے،پھر جو کھانا بچ گیا وہ مریم نواز کو دیا گیا۔اسی طرح عمران خان کہتے ہیں میں ان کے اے سی اتروا دوں گا، بی کلاس ختم کردوں گا، لوگ ان سب کی کہانیاں سن کر روتے ہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے؟