کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی، بھارت نے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر پابندی لگا دی

بھارت نے روسی طیارے کو اپنی حدود سے گزرنے پر عارضی پابندی عائد کی، یہ بھارت کی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے، مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 29 نومبر 2020 14:20

کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی، بھارت نے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) بھارت کی پاکستان کیخلاف روایتی ہٹ دھرمی کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی میں رکاوٹ بن گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کاون ہاتھی کی منتقلی کی راہ میں روڑے اٹکانا شروع کردیے ہیں ۔ بھارت کی جانب سے کاون ہاتھی کو کمبوڈیا لے جانے والے روسی طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

کاون ہاتھی کو روسی طیارے آئی ایل 76 پر کمبوڈیا منتقل کیا جانا ہے ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر فضائی حدود پر پابندی عائد کی ہے ۔ کاون ہاتھی کے بین الاقوامی معاملے پر بھی بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ضد کی جا رہی ہے کہ کاون ہاتھی کو لے جانے والے روسی طیارے کو رات کے وقت روانہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :