لاہور،پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں مضبوط اور خود مختار بلدیاتی نظام لارہی ہے جس سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے، اعجازاحمدچوہدری

اتوار 29 نومبر 2020 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں مضبوط اور خود مختار بلدیاتی نظام لارہی ہے جس سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے اور عوام نچلی سطح پر اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرسکیں گے، سابقہ حکومتوں نے پنجاب کی عوام کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی تھی، شریف فیملی مسلسل اقتدار میں رہنے کے باوجودپنجاب کی عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا، پی ٹی آئی کی حکومت نے لاہور کی عوام کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر خصوصی توجہ دی ہے ،شر،اعجازاحمدچوہدری مزید کہنا تھا کہ کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت پولیو ورکرز اور ٹائیگرز فورس کے نوجوانوں کی خدمات کو سراہتی ہے ، ملک سے پولیوکے خاتمے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں اور پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے کہاکہ ٹائیگرزفورس کے نوجوان وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیراء ہیں اور ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں، ٹائیگرز فورس کے نوجوان کورونا وباء کے حوالے سے بھی عوام میںشعور بیدار کرنے میں پیش پیش ہیں اور اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر عوام کی جانوں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں