ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کُھلیں گے ؟

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں سے متعلق حکومتی پلان بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 نومبر 2020 11:49

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کُھلیں گے ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 نومبر 2020ء) : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر کے تعلمی ادارے کھولنے سے متعلق حکومتی پلان بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے لیے تعلیمی ادارے اتنا عرصہ بند رکھنے کے بعد دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا۔

کیونکہ بڑی مشکل سے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تھا، یونیورسٹیاں دوبارہ آباد ہوئی تھیں۔ لیکن صورتحال ایسی بنی ، جس کے پیش نظر بڑے بوجھل دل سے یہ فیصلہ کیا کہ بچوں کی صحت زیادہ اہم ہے۔ اسی لیے ہم نے دس جنوری تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا قوی ارادہ ہے کہ ہم 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھول دیں لیکن جنوری کے پہلے ہفتے میں ہم صورتحال کا جائزہ لیں گے ، اور دیکھیں گے کہ آیا ہم تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو جائے گا کہ ہم نے تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا مزید بند کرنے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
یاد رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے۔

بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے۔ شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔ اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔