ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر کی زیر صدارت مطلوب انقلابی ودیگر کی وفات پر تعزیت ریفرنس

پیر 30 نومبر 2020 14:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر کی زیر صدارت سابق وزیر حکومت چوہدری مطلوب انقلابی کی وفات اور کرونا وائرس کا شکار ہو کر رحمت حق پانے والے سابق کمشنر چوہدری غلام نبی، سابق کمشنر شیخ محی الدین اور مظفرعلی بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مرحومین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں سیکرٹری سماجی بہبود و صنعت و حرفت خواجہ احسن سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر نے کہا کہ ان تمام آفیسران نے آزادکشمیر کی سول سروسز میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر حکومت مطلوب انقلابی بھی ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے ان کی وفات سے آزادکشمیر کی سیاست میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پُر ہونے میں مدتیں لگیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان تمام مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اجلاس میں مرحومین کے پسماندگان اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :