اپوزیشن کے جھوٹ سن کر ساتھ والی عمارت میں آگ لگ گئی، شبلی فراز

پی ڈی ایم کے جلسے میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، ملتان کے عوام نے ان کو مسترد کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات کا اپوزیشن کے جلسے پر ردعمل

Shehryar Abbasi شہریار عباسی پیر 30 نومبر 2020 21:41

اپوزیشن کے جھوٹ سن کر ساتھ والی عمارت میں آگ لگ گئی، شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقریروں میں صرف جھوٹ تھا، ان کے جھوٹ سن کر ساتھ والی عمارت میں آگ لگ گئی ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کےپیچھےسیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے ۔

آپ جتنی تاریخیں دےدیں،موجودہ حکومت مدت پوری کرےگی ۔ عوام نے ملتان جلسے کو جھٹلا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کاہرغیرجمہوری کام میں مرکزی کرداررہاہے۔ نوازشریف کی گزشتہ40سالہ سیاست غیرجمہوری اقدامات پرمبنی ہے ۔ پیپلزپارٹی قومی جماعت سےسکڑکرعلاقائی جماعت بن کررہ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کوڈی آئی خان کےلوگوں نےمستردکیاہے۔

(جاری ہے)

مولاناگزشتہ سال بھی اپنےاتحادیوں کےہاتھوں دھوکہ کھاچکےہیں۔ مولانافضل الرحمان اب12ویں کھلاڑی بن کررہ گئےہیں ۔ کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہرنےپوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لیاہواہے۔ عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاوَن پالیسی کودنیانےسراہا ہے ۔یہ لوگ150جلسےکرلیں ،اس سےحکومت جانےوالی نہیں ۔مولانافضل الرحمان نےمذہبی رہنماکالبادہ اوڑھاہواہے ۔

مریم نوازبےنظیربھٹوبنناچاہتی ہیں۔کیاآج کےجلسےمیں ان لوگوں نےکسی غریب کاذکرکیا؟ یہ صرف غریبوں کواستعمال کرتےہیں اوران کےذریعےاقتدارمیں آتےہیں ۔ آپ لوگوں نےملک کیساتھ جوکیا،بھول جائیں کہ لوگ آپ کودوبارہ موقع دیں گے ۔ آپ کی وجہ سےہماراملک پیچھےرہ گیا،آپ نےصرف اپنےکاروبارکودوام دیا ہے ۔