ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی،گولی چلنے سے نوجوان جانبحق
سکیورٹی گارڈ نے ٹک ٹاک بنانے کے لیے بندوق اپنے سینے پر رکھ کر گولی چلا دی
سجاد قادر
منگل دسمبر
05:34

(جاری ہے)
پولیس کا کہنا ہے نوجوان سکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاں بحق سکیورٹی گارڈ اسلحہ میں گولی ڈالتا ہے اور اپنے سینے پر رکھ دیتا ہے اور ویڈیو بنانے والا سکیورٹی گارڈ بھی اس ہی کمپنی کا ہے۔ویڈیو بنانے والا شخص بار بار اسے کہتا ہے کہ کیوں ایسا کر رہے ہو گولی چل جائے گی اور مقتول سامنے سے مسکراتا ہی رہتا ہے۔ویڈیو بنانے والا ساتھی پھر کہتا ہے کہ کیوں عشق میں اپنی جان دینے لگے ہو مگر اس کے باوجود بھی ٹک ٹاک بنانے والا بعض نہیں آتا۔وہ باقاعدہ کارتوس بندوق میں ڈالتا ہے،گھوڑا ٹھیک کرتاہے اور اس دوران ٹریگر پر اس کا ہاتھ جا پڑتا ہے اور انتہائی زور دار دھماکے کے ساتھ گولی چلتی ہے اور ٹک ٹاک بنانے والا زمین پر جا گرتا ہے۔پولیس نے ویڈیو بنانے والے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا جس نے بیان دیا ہے کہ جس اسلحہ سے فائر کیا گیا وہ چلتا نہیں تھا لیکن ویڈیو بناتے ہوئے اسلحہ اچانک چل گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق سکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق سانگھڑ سے تھا جو 15 روز قبل کمپنی میں بھرتی ہوا تھا، ورثا نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔مزید اہم خبریں
-
شہریوں کو بہترین سفری سہولت میں مزید جدت پیدا کی گئی ہے: ترجمان ٹرانس پشاور
-
آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن سعودی عرب ویلفیئر ونگ کے وفد نے چوہدری محمد ثقلین گجر چیئرمین آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن گلف کی سربراہی میں مدینہ منورہ کا دورہ کیا
-
بڈنگ کے باوجود عالمی کمپنیوں کا پاکستان کو گیس دینے سے انکار
-
نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان صلح نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یو اے ای میں مقیم ہزاروں پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ کی فراہمی تاخیر کا شکار ہو گئی
-
مونیکا لاڑک زیادتی و قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کا سراغ لگا لیا گیا
-
پاکستان کی بڑی کامیابی۔۔
-
سوڈان:دارفور میں تشدد، 83 افراد ہلاک
-
بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کر دی، وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کر دیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو قتل کر دیا گیا
-
کویت سے نکالے گئے لاکھوں بھارتیوں کی جگہ پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی
-
بائیڈن کی حلف برداری تقریب سے قبل مظاہرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.