Live Updates

خلیجی ریاست عمان سے بھارتی شہریوں کا صفایا ہونے لگا

کورونا بحران کے باعث پریشان ہزاروں بھارتی وطن واپس جا چکے ہیں، اسی ماہ مزید پانچ ہزار شہریوں کی واپسی ہو جائے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل دسمبر 14:25

خلیجی ریاست عمان سے بھارتی شہریوں کا صفایا ہونے لگا
مسقط(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر2020ء) کورونا کی وبا کے دوران کویت کی جانب سے لاکھوں بھارتیوں کو واپس بھجوانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اب عمان سے بھی ہزاروں بھارتیوں کی وطن واپسی شرو ع ہو گئی ہے۔ مسقط میں مقیم ایک بھارتی سوشل ورکر نے بتایا کہ عمان سے ہزاروں بھارتی کارکنان خراب معاشی حالات کے باعث اپنے وطن لوٹ چکے ہیں، جبکہ 31 دسمبر سے قبل مزید 5 ہزار بھارتیوں کی واپسی ہو جائے گی۔

سوشل ورکر جابر نے بتایا کہ مارچ 2020ء میں کورونا وبا کے دوران ہونے والے لاک ڈاؤن اور خراب معاشی حالات کے باعث بھارتی باشندوں کی بہت بڑی گنتی واپس جا چکی ہے، اس وقت عمان میں بہت کم بھارتی شہری بچے ہیں۔رواں ماہ کے دوران مزید پانچ ہزار واپس چلے جائیں گے۔ جابر نے بتایا کہ وہ مسقط میں پچھلی تین دہائیوں سے مقیم ہے، اور یہاں موجود پریشان حال بھارتیوں کی انڈین سفارت خانے کے ساتھ مل کر مدد کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمانی حکومت کی جانب سے کچھ ماہ قبل اعلان کیا گیا تھا کہ جن افراد پر ویزہ یا رہائشی پرمٹس سے متعلق جرمانے عائد ہیں، اگر وہ 31 دسمبر سے قبل اپنے وطن واپس چلے جائیں تو ان پر عائد یہ تمام جرمانے معاف کر دیئے جائیں گے۔ جس کے بعد بھارت سمیت دیگر کئی ممالک کے سفارت خانوں پر واپسی کی رجسٹریشن کے لیے رش لگ گیا تھا۔ سال 2020ء کے اختتام سے قبل ایک اندازے کے مطابق مزید پانچ ہزاربھارتی شہری وطن واپس چلے جائیں گے۔ اس وقت سینکڑوں خاندان اپنی واپسی کے پراسس کے لیے ضروری دستاویزات جلد از جلد بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :