
پاک بھارت دو طرفہ سیریز کی بحالی کا مینڈیٹ نہیں، آئی سی سی چیئرمین گریک بار کلے
عالمی ایونٹس کا سلسلہ اور معیار برقراررکھنے کے حق میں ہوں ،رکن ممالک کے درمیان باہمی سیریز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انٹرویو
منگل 1 دسمبر 2020 15:20

(جاری ہے)
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کی جلد بحالی کے حوالے سے کہا کہ کچھ چیزیں کرکٹ سے بالاتر ہوتی ہیں لیکن آئی سی سی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
انہوںنے کہاکہ میرے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں لیکن مجھے اس بات کا بھی ادراک ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز نہ ہونے میں سیاسی اور زمینی حقائق کا عمل دخل ہے۔گریگ بارکلے نے کہا کہ آئی سی سی میں ہم یہ کر سکتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ایسے مقام تک لے آئیں جہاں وہ مستقل بنیادوں پر کرکٹ کھیل سکیں۔ انہوںنے کہاکہ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ یہ میرا مینڈیٹ نہیں، یہ سب کچھ ہمارے اختیار سے باہر ہے۔آئی سی سی چیئرمین نے کہا کہ ہر کوئی ایک بڑے رکن کے طور پر بھارت کی اہمیت سے آگاہ ہے لیکن ہم اس کو دیگر اراکین کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 2007 میں انڈیا میں کھیلی گئی کرکٹ سیریز کے بعد سے کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔بھارت کو اس کے بعد اگلی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا تاہم 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے اور اس کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی جا سکی۔2012-13 میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک مختصر ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلی گئی تھی تاہم بھارت میں نریندر مودی کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتے گئے۔پاکستان کی جانب سے متعدد کوششوں کے باوجود بھارت نے دوطرفہ سیریز کے معاملے پر سردمہری برقرار رکھی اور اب تک 13 برس گزرنے کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان کوئی مکمل دوطرفہ سیریز نہیں ہو سکی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، 25 سال سے کم عمر11 کھلاڑی شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.