
ملتان کی عوام نے بھی سلیکٹیڈ کو ریجیکٹ کردیا ہے، حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا،مولانا فضل الرحمن
گیلانی کے صاحبزادوں نے بڑی قربانیاں دیں، پی ڈی ایم کا یہ نظام آگے بڑھتا رہے گا، ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں ہیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہونا عجیب بات ہے، فلسطین کی کوئی بات نہیں کر رہا، میڈیا سے گفتگو
منگل 1 دسمبر 2020 16:36

(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اہلیان ملتان کا مقروض رہوں گا، ملتان کی عوام نے بھی سلیکٹیڈ کو ریجیکٹ کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا، گیلانی صاحب کے صاحبزادوں نے بڑی قربانیاں دیں، پی ڈی ایم کا یہ نظام آگے بڑھتا رہے گا۔مولانافضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے انہیں مات دے دی ہے، شکست دی ہے اور ان کے عزائم ناکام بنادیئے ہیں، پی ڈی ایم کے اجلاس میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا، انہیں پورے ملک کے عوام نظر نہیں آتے جلسہ کیسے نظر آئے گا، عمران خان خود اور ان کی صوبائی حکومتیں لاتعلق ہیں۔انہوں نے کہاکہ جلسہ گاہ کے قریب آگ لگنے کے واقعے پر افسوس ہوا ہے، ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، ہم حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے پر تیار نہیں ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں ، رکاوٹیں بھی آگے آ رہی ہیں، جدوجہد ہوتی ہے لیکن نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کے اثرات کئی سال تک رہتے ہیں، مستقبل میں ضرورت پیش ہوئی تو پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر فیصلہ کیا جائے گا۔اٴْن کا اسرائیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہونا عجیب بات ہے، فلسطین کی کوئی بات نہیں کر رہا۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ایک ہفتے سے پکڑ دھکڑ ہو رہی تھی، ایسا تو ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا، اتنی پکڑ دھکڑ کے بعد اب کہتے ہیں کہ جلسی تھی۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے بہت مشکور ہیں، سانحہ کارساز اور ملتان کے جلسے پی پی سے کرانے پر پی ڈی ایم کے مشکور ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بند، پانی بند، دکانیں اور کھانا بند کر کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے جلسے میں جانے کی صورت میں تاوان وصول کرنے کا حلف لیا گیا، ایسے حالات میں شرکت کرنے پر کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔یوسف رضا گیلانی نے پی پی کے صدر آصف علی زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ زرداری صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیشہ تنقید ہوتی ہے کہ لیڈر اپنے بچے نہیں نکالتے دوسروں کے بچوں کو ڈھال بناتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسے میں صرف کوروناوائرس نہیں آتا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون/1 آمد، جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پاکستان ہاؤس کا دورہ، پاکستانی سفیر نے ظہرانے کا اہتمام کیا
-
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیر اعلی سندھ
-
بلوچستان کی ترقی مالی خود انحصاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
-
عظمی بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کے گھر آمد، سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر ا ظہار تعزیت
-
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.