کھوئی رٹہ ،مطلوب انقلابی کی نماز جنازہ ،3 ساتھی صدمہ برداشت نہ کرکے چل بسے

منگل 1 دسمبر 2020 17:23

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) کھوئی رٹہ مطلوب انقلابی کی نماز جنازہ میں 3 جاں نثار ساتھی بھی صدمہ برداشت نہ کر سکے اور ہارٹ اٹیک سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے ایک جیاے کو نماز جنازہ میں مطلوب انقلابی کا چہرہ دیکھتے ہوئے ہارٹ اٹیک جبکہ دوسرے جیالے سابق پبلک ریلیشن آفیسر کو اس وقت ہارٹ اٹیک ہوا جب محمد مطلوب انقلابی کولحد میں اتار رہے تھے تیسرے نوجوان کو بھی ہارٹ اٹیک ہوا3 جیالے اپنے قائدکا صدمہ برداشت نہ کر سکے تینوں کو گزشتہ روز اپنے اپنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ میں سابق وزیر حکومت محمد مطلوب انقلابی کی وفات کا صدمہ جیالے برداشت نہ کر سکے اور تینوں کوہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا نکیال کا جیالہ محمد مطلوب انقلابی کا جانثار کارکن محمد فاروق ساکن متھرانی محمد مطلوب انقلابی کی وفات کا صدمہ برداشت نہ کرسکا میت کا چہرہ دیکھتے ہی ہارٹ اٹیک کوٹلی لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا دوسرا جیالہ سابق پبلک ریلیشن آفیسر مرزا توصیف جرال ساکن بھروٹ گالہ کھوئی رٹہ کو اس وقت ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ مرحوم محمد مطلوب انقلابی کی میت لحد میں اتارئی جارہی تھی تو شدید ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا جبکہ کہ تیسرے نوجوان جیالے کی بھی ہارٹ اٹیک سے جان چلی گئی تینوں جیالوں کو گزشتہ روز اپنے اپنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں کثر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ادھر کھوئی رٹہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر اظہر ملک محمد نثارراجہ ا ظہرکھوکھر مقصود چوہدری توقیر خان طارق ڈار شوکت علی کھوکھر وحید اکرام بھٹی غلام محمود جرال ساجد چوہدری نثار آعظم واصف علی واصف یاسر ترابی محمدافضل ساحل زاہد عباس عثمان جرال سردار خالد محمود آ زاد ساجد آ زاد جمیل تبسم مظہر منظر ہاشمی اور دیگر نے توصیف جرال آ ف بھروٹ گالہ اور محمد فاروق آف متھرانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :