تاجر اور صنعتکار کسی بھی ملک کی معاشی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں،عرفان لطیف قریشی، ڈاکٹر کوثر ناہید انور

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 17:32

تاجر اور صنعتکار کسی بھی ملک کی معاشی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تاجر اور صنعتکار کسی بھی ملک کی معاشی حالت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں جبکہ اگر حکومت انہیں بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کے کام ترجیح بنیادوں پر حل کرے تو حکومت کے معاون بن سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی ڈاکٹر کوثر ناہید انور،صدر عرفان لطیف قریشی ، سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بنائی گئی سٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمین کو ان کے نوٹیفکیشن دینے کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل شاہ زیب خان،وقار شیخ،ممبران ایگزیکٹو چوہدری سہیل عزیز،شمشاد ڈار،عمران جنجوعہ،اسحاق ڈار،عمران راجہ ، پرویز بٹ،طارق مجید کھوکھر،الیاس صادق وٹو،کامران گجر،سرفراز ملک کے علاوہ دیگر ممبران موجود تھے جبکہ صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان لطیف قریشی بانی چیمبر ڈاکٹر کوثر ناہید انور اور سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود نے تمام ایگزیکٹو ممبران کو ان کے نوٹیفکیشن دیئے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے ڈاکٹر انجم گلزار کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے بانی رجب کیانی اور ممبر ایگزیکٹو جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ ذوالفقار حیدر کی وفات پر ان کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر کوثر ناہید انور نے کہاکہ جس طرح چیمبر کے ممبران کو سٹینڈنگ کمیٹیوں کا چیئرمین بنایاگیا ہے وہ دیگر ممبران میں سے دو افراد کو اپنے ساتھ بطور ممبر لے سکتے ہیں جبکہ انہیں دو ذمہ داری دی گئی ہے انہیں محنت کے ساتھ ساتھ اس کے ضمن کام کرکے اپنی ماہانہ کارکردگی سے ہر ماہ ہونیوالے اجلاس میں بتانا ہوگا انہوں نے کہاکہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نوجوانوں کے لیے کمپیوٹر کورسز کا اجراء کررہی ہے جس سے نوجوانوں میں تکنیکی صلاحیت پیدا ہو گی انہوں نے بتایا کہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے روزگار ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جو کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہاکہ تمام ممبران کو چاہئے کہ وہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیادہ سے زیادہ ممبران بنا کر اس کو مستحکم کریں اسی طرح حکومت پنجاب پنجاب سمال انڈسٹری اسٹیٹ کو سوئی گیس دینے کے ساتھ ساتھ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت کی تعمیر کے لیے جگہ بھی فراہم کرے تا کہ اس میں ایک ہال بنا کر وہاں پر صنعتی نمائش کو فروغ دیا جا سکے