پی سی بی کی نیوزی لینڈ کرکٹ سے میچز ملتوی کرنے کی درخواست

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو پاکستان شاہینز کے 2 چار روزہ میچز ملتوی کرنے کا کہا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 دسمبر 2020 15:19

پی سی بی کی نیوزی لینڈ کرکٹ سے میچز ملتوی کرنے کی درخواست
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2دسمبر 2020ء )  پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے درخواست کی ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھنے کے سبب دونوں ٹیموں کے درمیان میچز ملتوی کر دیئے جائیں ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی سکواڈ کے 8 اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے میچزملتوی کرنے درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان شاہینز کے شیڈول 2 چار روزہ میچز ملتوی کرنے کا کہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی کھلاڑی شدید دباؤ کا شکار ہیں اور ابھی تک ٹریننگ شروع نہیں کرسکے ہیں۔ کھلاڑی کمرے میں مقید رہنے کے باعث جسمانی اور دماغی طور پر تیار نہیں جس کے باعث ان کا میچز کھیلنا بھی ممکن نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

میچز کی نئی تاریخوں کے اعلان کا انحصار کھلاڑیوں کی دستیابی اور لاجسٹک مسائل سے منسلک ہوگا۔

پاکستان شاہینز کا پہلا فرسٹ کلاس مقابلہ 10 دسمبر کو کوئنز ٹائون میں نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4 روزہ میچ شیڈول ہے۔ دوسرا 4 روزہ میچ 17 سے 20 دسمبر تک وہینگری میں کھیلا جانا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پی سی بی کی درخواست پر تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔