سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزی ، عالمی استحکام کوخطرات لاحق ہیں، وزیر خارجہ

دو ایٹمی قوتوں کےدرمیان محاذ آرائی عالمی امن کیلئے خطرات کاباعث ہو گی ، شاہ محمود قریشی نے خبردار کردیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 2 دسمبر 2020 16:55

سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزی ، عالمی استحکام کوخطرات لاحق  ہیں، وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل سیزفائرخلاف ورزیوں کامرتکب ہو رہا ہے ، جس سے عالمی استحکام کوخطرات لاحق ہو رہےہیں ، دو ایٹمی قوتوں کےدرمیان محاذ آرائی عالمی امن کیلئےخطرات کاباعث ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ٹی آرٹی ورلڈ فورم 2020 مباحثہ میں بذریعہ وڈیو لنک خطاب میں کہا کہ آج 80لاکھ کشمیریوں کوبھارتی قابض افواج نےمحصوربنا رکھا ہے، کورونا کے بعد ہم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مزید بگڑتے دیکھا ، بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو بھی کورونا وبا کے باعث بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن پاکستان نے حکمت عملی سے کوروناکاپھیلاؤروکنے میں کافی حدتک کامیابی حاصل کی ، تاہم کوروناعالمی وبا کے معاشی مضمرات بھی انتہائی شدیدنوعیت کے ہیں ، جہاں کورونا کےبعدتنازعات نےدوبارہ سےسر اٹھاناشروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے پاکستان نے بھارت کی دہشت گردی کے شواہد اقوام متحدہ میں پیش کرنے کا اعلان کردیا ، اس موع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ ، او آئی سی اور پی فائیوممالک کو ڈوزیئر کی صورت میں پیش کررہے ہیں کیوں کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کوہوا دے رہا ہے ، جس کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے ، بڑے شہروں میں کارروائیاں دشمن کا ہدف ہے ، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے ، بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتا ہے لیکن بھارت کا فاشسٹ چہرہ دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔