سال 2020ء میں زیادہ رنز،بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا

بھارتی کپتان رواں سال اب تک ایک بھی سنچری بنانے میں ناکام، بابر اب تک 2 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں سکور کرچکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 دسمبر 2020 16:24

سال 2020ء میں زیادہ رنز،بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 دسمبر 2020ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رواں سال جہاں خود رنز کی انبار لگائے وہیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سنچریوں کے میدان میں بھی پچھاڑ دیا ۔ 2020ء میں بابراعظم نے اپنی سنچریوں کی تعداد بڑھائی اور دوسری طرف ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا مگر وہ اس سال ایک بھی سنچری سکور نہیں کرسکے۔

ویرات کوہلی نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں 2 میچز کی 4 اننگز میں 95 گیندیں کھیلیں اور صرف 38 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے ۔ اب بھارت نے 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا ہے جو ویرات کوہلی کے پاس رواں سال اپنا ٹیسٹ ریکارڈ بہتر بنانے کا آخری موقع ہے کیوں کہ وہ پہلے ٹیسٹ کے بعد بچے کی پیدائش کے سبب بھارت واپس روانہ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان نے رواں سال 9 ایک روزہ میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 431 رنز بنائے جس میں 35 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 6 اننگز میں ان کے رنز کی تعداد 161 رہی جس میں کوئی نصف سنچری بھی شامل نہیں تھی۔ ویرات کوہلی آئی پی ایل میں بھی کوئی قابل ذکر کاکردگی نہیں دکھا سکے تھے ۔ کوہلی کے مقابلے میں بابراعظم نے 2020ء میں بھی رنز کے ڈھیر لگانے کا سلسلہ جاری رکھا،انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 اننگز میں 338 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل تھیں جب کہ ان کے مقابلے میں نوجوان بیٹسمین بابر اعظم رنز کے انبار لگاتے رہے۔

ٹیسٹ کی 6 اننگز میں انہوں نے 338 رنز بنائے جس میں ان کی ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل تھیں،ان 6 اننگز میں انہوں نے 42 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کو کرونا کے باعث رواں سال قومی ٹیم کو صرف زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کا موقع ملا جس میں بابر نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 221 رنز بناڈالے۔ انہوں نے رواں سال ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 6 اننگز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 276 رنز بنائے جس میں 34 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ بابراعظم دورہ نیوزی لینڈ میں 18 دسمبر سے اپنے مشن کا آغاز کریں گے۔