کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط زیادہ ضروری ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے جوان تعینات کیے ، ترجمان پاک فوج

انسداد کورونا کیلئے پہلے دن سے پاک فوج ہر حکومتی کوشش کا حصہ ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا انٹرویو

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 3 دسمبر 2020 16:39

کورونا کی دوسری لہر میں احتیاط زیادہ ضروری ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں زیادہ احتیاط اور ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت ہے، بابر افتخار اسمارٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کیلئے فوجی دستے تعینات کیے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے انٹرویو میں میجر جنرل بابر افتخار نے کورونا اور این سی او سی کے کردار پر بھی اظہار خیال کیا ، انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں ہماری تیاری پہلے سے بہتر ہے، کورونا کی دوسری لہر کا بہتر طور پر مقابلہ کر رہے ہیں، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی، آئی ٹی سسٹمز سے فائدہ اٹھایا گیا، شعبہ صحت میں خامیاں دور کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آگاہی مہم میں میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ میڈیا نے اربوں روپے کی آگاہی مہم مفت چلائی ، انسداد کورونا کیلئے پہلے دن سے پاک فوج ہر حکومتی کوشش کا حصہ ہے، این سی او سی میں فوجی اور سویلین نمائندگی کا تجربہ اچھا رہا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرنے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو میں کہا کہ ہم بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات سے نمٹ رہے ہیں، سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 21 ڈویژن فورس تشکیل دی ہے، سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 8 نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں، ہمارے چینی پارٹنرز سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے، بھارت 5اگست2019 کے بعد سے کمزور پوزیشن پر ہے، بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کیے ھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کر دیئے ، زیئر سامنے آنے کے بعد پاکستان کا دیرینہ مؤقف عالمی برادری پر ثابت ہوا ، پاکستان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کےثبوت ڈوزیئر میں سامنے لایا، بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نےسنجیدہ لیا ہے، دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی پر کھل کر بات کر رہی ہے، بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث ہورہی ہے، ڈوزیئر کو اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کو پیش کیا گیا، او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت کو ڈر ہے سی پیک خطے کا گیم چینجر ہے، سی پیک منصوبہ پورے خطے سے جڑاہواہے، سی پیک پاکستان کا نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، بھارت کی طرف سے سی پیک پہلے سے ہی سیکیورٹی خطرات کا سامنا کر رہا ہے، سی پیک بہت سی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نشانہ ہے، بھارتی سی پیک منصوبے کی ٹائم لائن مکمل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں، بھارت سمجھتا ہے کہ رکاوٹیں ڈالنے سے یہ منصوبہ کہیں نہ کہیں جا کر رک جائے گا، پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر ہم نے افغان قیادت کو آگاہ کیا، ہم افغان حکومت کودرپیش مسائل کو تسلیم کرتے ہیں ۔