یو اے ای حکام نے ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کے لیے اہم اعلان کر دیا

غیرقانونی تارکین کو 31 دسمبر سے پہلے وطن واپسی کی ٹکٹ بک کروانی ہو گی، دُبئی سے واپس جانے والوں کو 48 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچنا ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 4 دسمبر 2020 14:56

یو اے ای حکام نے ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کے لیے اہم اعلان کر دیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4دسمبر2020ء) متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کووطن واپسی کے لیے مزید ڈیڑھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی جو 31 دسمبر 2020ء کی رات کو ختم ہو جائے گی۔ فیڈرل اتھارٹی آف آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ (ICA) کی جانب سے ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ڈیڈلائن سے قبل امارات سے واپس چلے جائیں یا اپنے ویزوں کا سٹیٹس تبدیل کروا لیں تاکہ انہیں امارات میں مزید قیام کا قانونی جواز مل سکے۔

ICA کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ جن افراد کے ویزوں کی مُدت یکم مارچ 2020ء سے پہلے ختم ہو گئی تھی، انہیں 31 دسمبرسے پہلے اپنے ملک واپس جانا ہو گا، ورنہ یکم جنوری 2021ء سے ان پرجرمانوں کا نفاذ شروع ہو جائے گا۔ تاہم اس رعایتی مُہلت سے وہ افرادمستفید نہیں ہو سکیں گے جن کے وزٹ اور رہائشی ویزے یکم مارچ 2020ء کے بعد ایکسپائر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایکسپائرڈ ویزہ ہولڈرز وطن واپسی کے لیے ٹکٹ 31 دسمبر سے پہلے کروانی ہو گی اور فلائٹ کے ٹائم سے چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنا ہوگا۔ ابوظبی، شارجہ اور راس الخیمہ کے ایئرپورٹس سے وطن واپسی کرنے والوں کو کم از کم چھ گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچنا ہو گا ،تاکہ ان کی ایمنسٹی پروگرام میں رجسٹریشن کے باعث جرمانوں کی معافی ہو سکے ۔ جبکہ دُبئی اور المکتوم ایئرپورٹس سے وطن لوٹنے والوں کوپرواز سے 48 گھنٹے پہلے دُبئی سول ایوی ایشن سیکیورٹی سنٹر پہنچ کر رپورٹ کرنا ہو گی۔ جبکہ جن افراد نے اپنے اہل خانہ یا دیگر افراد کو سپانسر کر رکھا ہے، ان تمام کو ایک ہی وقت میں امارات سے واپس جانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :