کورنگی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر گینگ 6ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

جمعہ 4 دسمبر 2020 16:06

کورنگی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر گینگ 6ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) ضلع کورنگی پولیس نے ایک بڑی کامیاب پولیس کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر گینگ کے 6ملزمان کو گرفتار کرکے 6مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمدکرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس پولیس پارٹی نے ایک کامیاب پولیس کاروائی کرتے ہوئی. 6 رکنی گینگ پر مشتمل 6 موٹر سائیکل لفٹر واجد علی جان محمد،نعمان ولد رستم خان،انور سعید ولد اورنگزیب ،شاہد ولد جمیل ،حسن ولد حبیب اور غیاث احمد ولد نبی احمدکو گرفتار کرلیا گرفتار شدہ ملزمان کراچی کے مختلف تھانہ جات میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔

گرفتار ملزمان سے ضلع کورنگی ، ساتھ ، ملیر ، ایسٹ کے تھانہ جات کی سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں ۔گرفتار شدہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.۔ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ کی واردات کرنے بعد اپنے ساتھی مکینک کے ساتھ ملکر موٹر سائیکل کو مختلف حصوں اور پرزو میں کھولتے اور بچتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :