کورونا کی دوسری لہر، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44 اموات

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 5 دسمبر 2020 10:35

کورونا کی دوسری لہر، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44 اموات
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2020ء) : ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 44 اموات ہوئیں جبکہ 3119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 303 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 293، سندھ میں ایک لاکھ 80 ہزار 940، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 683، بلوچستان میں 17 ہزار 392، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708، اسلام آباد میں 31 ہزار 992 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 62 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 24 ہزار 260 اموات ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 58 لاکھ 8 ہزار 278 مریض صحتیاب ہوچکے اور ایک کروڑ 88 لاکھ 91 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں پہلے50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔ پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔ چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔