مریم صفدر کی بے ربط تقریر ان کی ذہنی زبوں حالی اور کم آئیگی کی غمازی کرتی ہے،سینیٹر شبلی فراز

عوام کو آج کوئی شک نہیں رہ گیا مریم صفدر فرسٹریشن اور ڈپریشن کی اس انتہا کو پہنچ چکی ہیں جہاں انہیں کچھ سجائی نہیں دے رہا، وزیر اطلاعات

اتوار 6 دسمبر 2020 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم صفدر کی بے ربط تقریر ان کی ذہنی زبوں حالی اور کم آئیگی کی غمازی کرتی ہے،عوام کو آج کوئی شک نہیں رہ گیا مریم صفدر فرسٹریشن اور ڈپریشن کی اس انتہا کو پہنچ چکی ہیں جہاں انہیں کچھ سجائی نہیں دے رہا۔ وزیراطلاعات شبلی فراز کا مریم نواز کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خاندان کی دوسری نسل کی ترجمانی کرتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ اس ملک کا استحصال کیااور اس کوبری طرح لوٹاان کا ایمان صرف پیسہ ہے اورانہوں نے ہمیشہ پیسے ہی کو عزت دی جس سے زلت اور رسوائی ہمیشہ ان کا مقدر رہی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ عوام پر یہ واضح ہوگیا ہے کہ یہ ان کی ذاتی لڑائی ہے جس کے لیے وہ غریب عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں لیکن ان کے بیانیہ کی اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی،ان کے اپنے ہی کنونشن میں گو نواز گو کے نعرے لگے اور گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی ان کی پارٹی کی رسوائی ہوئی، اگر اس خاندان میں زرا بھی عزت نفس ہوتی تو وہ سیاست چھوڑ چکے ہوتے۔

(جاری ہے)

شبلی فراز نے کہا کہ عوام کو آج کوئی شک نہیں رہ گیا کہ مریم صفدر فرسٹریشن اور ڈپریشن کی اس انتہا کو پہنچ چکی ہیں جہاں انہیں کچھ سجائی نہیں دے رہا۔ شبلی فراز نے کہاکہ ملک میں کورونا ایمر جنسی نافذ ہے اور دن بدن ان کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کوئی باضمیر اور عوام کا درد رکھنے والا سیاسی لیڈر سوچ بھی نہیں سکتا کہ عوام نے جس طرح آج کورونا کے خلاف جاری جدو جہد میں بین الاقوامی اداروں، میڈیا اور حکومتی اقدامات کی دھجیاں اڑتی دیکھی ہیں وہ قابل مذمت ہیں اور بین لاقوامی سطح پر جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اس سے ہسپتالوں میں بہت دباؤ آگیا ہے اور ہمیں تمام شعبہ جات اور مکتب فکر سے مسلسل دباؤ ہے کہ حکومت کو غریب عوام کی جانیں بچانے کے لیے اس قسم کے ناعاقبت اندیش سیاست دانوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔