
نواز شریف نے نئے وزیراعظم کیلئے 3 نام پیش کر دیے
اب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف مل کر 10 سال حکومت کریں گے، تجویز یہی ہے کہ بلاول بھٹو، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان باری باری وزیراعظم بنیں: نبیل گبول
محمد علی
بدھ 9 دسمبر 2020
23:51

(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کو وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے، وزیراعظم کی کوئی اوقات نہیں ہوتی۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی توجہ موجودہ حکومت گرانے پر مرکوز کرنا ہوگی، پہلے حکومت گرائی جائے پھر اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مذاکرات کر لیے جائیں۔ جبکہ حکومت گرانے کے بعد پہلے پیپلز پارٹی اور پھر مولانا حکومت کر لیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے یہ پیش کش ایسے وقت میں کی جب پیپلز پارٹی کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی تاحال استعفے دینے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی۔ جبکہ نواز شریف کی جانب سے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کو حکومت کرنے کی پیش کش کیے جانے پر جہاں ن لیگ کے اپنے کئی رہنما شدید مایوسی کا شکار ہوئے ہیں۔ ن لیگ کے اندر کئی لوگ ہیں جو وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں، تاہم نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور مولانا کو حکومت کرنے کی پیش کش کر کے ان لیگی رہنماوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی کا فالس فلیگ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے کروایاگیا
-
وزیراعظم نے ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان کردیا
-
سولر صارفین کے بجلی کے میٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
-
اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی اقدام بہت ضروری ہوچکا ہے
-
قطر باقاعدہ جنگجو ملک نہیں ہے لیکن جواب دینا ناگزیر ہے
-
پاکستان: وسیم کی کہانی جسے تعلیمی غربت کے اندھیرے میں ملی روشنی
-
تاریخ میں پہلی بار غذائی قلت بچوں میں موٹاپے کا سبب، یونیسف
-
ایرانی جوہری تنصیبات کی نگرانی بحال کرنے کا معاہدہ ہوگیا، آئی اے ای اے
-
جتنا قرضہ 74 سالوں میں لیا گیا، اس کا 80 فیصد صرف ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا
-
پاکستان نے اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دےدی
-
پنجاب میں مہنگائی کا بے قابو طوفان امڈ آیا
-
قطر پر اسرائیلی حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی، یو این چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.