
قطر پر اسرائیلی حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی، یو این چیف
یو این
بدھ 10 ستمبر 2025
20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے قطر پر اسرائیل کے حملے کو ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قطر غزہ میں جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے نہایت مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر تمام فریقین کو پائیدار امن کا امکان ختم کرنے کے بجائے اسے ممکن بنانے کے لیے کوششیں کرنا چاہئیں۔
(جاری ہے)
دنیا میں عسکری اخراجات کے بارے میں رپورٹ سے متعلق منگل کو اپنی طے شدہ پریس کانفرنس کے آغاز پر سیکرٹری جنرل نے قطر پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے یہ حقیقت بھی واضح ہو جاتی ہے کہ دنیا قیام امن کے بجائے جنگیں چھیڑنے پر کہیں زیادہ اخراجات کر رہی ہے۔
میڈیا میں چھپنے والی اطلاعات کے مطابق حملے میں اسرائیل نے فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا جو قطر کے دارالحکومت دوحا میں غزہ میں جنگ بندی پر غور کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے تھے۔
اسرائیل اس سے پہلے حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کو ایران اور حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو لبنان میں نشانہ بنا چکا ہے۔ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ ان حملوں میں ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
قطر پر اسرائیلی حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی، یو این چیف
-
سوڈان: لوگوں کو بوچڑ خانوں میں تشدد کر کے مارا گیا، تحقیقاتی کمیشن
-
نپیال: احتجاجی مظاہروں میں 19 ہلاکتوں پر وزیراعظم مستعفی
-
یو این امن کاری تنازعات میں پھنسے لوگوں کے تحفظ کا نام، ژاں پیئر لاکوا
-
دنیا کے عسکری اخراجات ریکارڈ 2.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے، رپورٹ
-
یو این جنرل اسمبلی کی نئی صدر جرمنی کی اینالینا بیئربوک نے حلف اٹھا لیا
-
نااہل حکمران اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے عوام پر مسلط ہیں، ان سے جان چھڑانا ہوگی
-
وفاقی کابینہ نے گیس کے نئے کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی
-
پنجاب حکومت کا سیلاب سے مکمل منہدم گھر پر 10 لاکھ اور ایک کمرہ گرنے پر5 لاکھ امداد کا اعلان
-
اسلحہ و شراب برآمدگی کیس، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
نیپال میں بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری‘کرفیومیں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.