Live Updates

"72 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی کرپشن ڈھائی سال میں پیپلز پارٹی نے کی"

سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے کنوینشن کے دوران سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کی زبان پھسل گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2020 21:18

"72 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی کرپشن ڈھائی سال میں پیپلز پارٹی ..
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 دسمبر2020ء) "72 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی کرپشن ڈھائی سال میں پیپلز پارٹی نے کی"، سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کی زبان پھسل گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے کنوینشن میں خواجہ آصف کی پُرجوش خطاب کے دوران زبان پھسل گئی۔ ليگی رہنماء ملک میں سب سے زیادہ کرپشن کرنے کا الزام پیپلز پارٹی پر عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 72 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی کرپشن ڈھائی سال میں پیپلز پارٹی نے کی۔ اس موقع پر ان کے قریب موجود ایک شخص نے غلطی کی نشاندہی کی جس کے بعد خواجہ آصف نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کرپشن کا الزام تحریک انصاف کی حکومت پر لگا دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ن لیگ کے کسی جلسے میں ایسی مضحکہ خیز غلطی ہوئی ہو۔ کچھ روز قبل لاہور میں منعقدہ ورکرز کنوینشن کے دوران بھی لیگی رکن اسمبلی نے مریم نواز کی موجودگی میں "گو نواز گو" کے نعرے لگا دیے تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات