16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، رائو طاہر مشرف

بدھ 16 دسمبر 2020 13:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2020ء) سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے  کہا ہے کہ16  دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے   ۔ہم آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم طلباء اور اساتذہ کو شہید  کیا جانا نہیں بھولے ۔ظلم اوربارود کے شعلوں سے  وہ تڑپتے ہوئے بچےنہیں بھولے  ،ہم لوگ ابھی تک وہ قیامت نہیں بھولے،یہ سانحہ آج بھی ہمارے ذہنوں پر نقش ہے۔

(جاری ہے)

  ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ جونہی 16 دسمبر کا دن آتا ہے ہمارے ذہنوں میں ان معصوم بچوں کے چہرے گھومنے لگتے ہیں جو 16 دسمبر کو دہشتگردی کے واقعہ میں شہادت کا جام نوش کرگئے۔  رائو طاہر مشرف نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں جس طرح انہوں نے  اے پی ایس پشاور میں انسانیت سوز واقعہ رونما کیا اس کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سانحہ پشاور کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملکی سلامتی' بقاء اور استحکام کیلئے آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہوجائیں۔  اس دن کے  موقع پر  انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔