بلاول بھٹو کی ڈاکٹر عبدالمالک اور امیر حیدر خان حوتی کو فون ،ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 دسمبر 2020 00:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روزنیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اورعوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کو الگ الگ فون کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور عبدالمالک بلوچ کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے سلسلے میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی-دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کو الگ الگ فون کیا، اس موقع پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر حیدر خان ہوتی سے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور امیر حیدر خان ہوتی کے درمیان خیبرپختونخواہ کی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر حیدر خان ہوتی کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی-