بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ رومز کے قیام کا مقصد بہتر ماحول میں بریسٹ فیڈنگ کا فروغ اورخواتین کو نماز ودیگر سہولیات کی فراہمی ہے،سردار بابر موسیٰ خیل

جمعہ 18 دسمبر 2020 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2020ء) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ رومز کے قیام کا مقصد بہتر ماحول میں بریسٹ فیڈنگ کا فروغ اورخواتین کو نماز ودیگر سہولیات کی فراہمی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کی رات سول ہسپتال کوئٹہ میں نیوٹریشن پروگرام کے تحت بے بی فیڈ کارنر اور نرسنگ روم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، نیوٹریشن پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امین خان مندوخیل ،ڈی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جاوید اختر اوردیگر بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر امین مندوخیل نے بتایا کہ محکمہ صحت کے پروگرام نیوٹریشن پروگرام کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے چار مقامات پر بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم بنائے گئے ہیں جن میں کچہری ،صوبائی اسمبلی ائیرپورٹ اور سول ہسپتال کوئٹہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اسپیکر سردار بابرموسیٰ خیل نے کہا کہ بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ رومز کے قیام کا مقصد بہتر ماحول میں بریسٹ فیڈنگ کا فروغ اورخواتین کو نماز ودیگر سہولیات کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بعد بے بی فیڈ کارنر اینڈ نرسنگ روم پورے صوبے میں قائم کریں گے ۔