شہباز شریف کے خاندان کے افراد سمیت دیگر کی جائیدادیں قرق کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

ہفتہ 26 دسمبر 2020 17:30

شہباز شریف کے خاندان کے افراد سمیت دیگر کی جائیدادیں قرق کرنے کا تفصیلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2020ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز ، بیٹے سلمان شہباز بیٹی رابعہ عمران سمیت دیگر کی جائیدادیں قرق کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔احتساب عدالت لاہور نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف نیب کے 2 گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں گواہ ابرہیم ملک اور محمد شریف مصدقہ ریکارڈ لے کر پیش ہوں جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ اور سلمان شہباز کی جائیدادوں کو قرق کرنے کی رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ ڈی جی نیب لاہور کی جائیدادوں کی تفصیلات کی رپورٹ 382 صفحات پر مشتمل ہے ،عدالت ڈی جی نیب کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بناتی ہے۔ عدالت نے نصرت شہباز سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی رپورٹ کو فائل کے ساتھ لف کر دیا۔نیب نے عدالتی حکم پر نصرت شہباز،رابعہ عمران اور سلمان شہباز سمیت دیگر کی جائیدادوں کو قرق کیا۔