ّ کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز میں کروڑو ں کی لاگت سے نصب کردہ شمسی توانائی پاور پلانٹ کا افتتاح

اتوار 27 دسمبر 2020 19:10

,پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2020ء) کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب کردہ شمسی توانائی پاور پلانٹ کا افتتاح‘ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن عبدالرحمان نے تختی کی نقاب کشائی کی اس موقعہ پر سینئر ڈائریکٹرٹیکنیکل بدرالسمیع ‘جنرل منیجر اکرام اللہ خان اور سینئر منیجر پاور پلانٹ اینڈ سولرمحمد اشرف نے ڈپٹی کمشنر عبدالرحمان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں 720 پینل پرمشتمل سولرسسٹم نصب کردیاگیاہے اور اس سسٹم سے 320 کلو واٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ اگلے مرحلے میں اس سسٹم میں توسیع کرتے ہوئے مزید پینل نصب کرکے بجلی کی پیداوار 970 کلو واٹ تک لے جائیں گے جس سے ملز کی 40 فیصد بجلی ضرورت پوری ہوگی انہوںنے کہا کہ بجلی اور گیس سے فضا میں آلودگی پھیلتی ہے جبکہ سولر سسٹم سے کلین اینڈ گرین پاکستان کا تصور ابھرے گا اور ماحول کی آلودگی کم ہوگی بریفنگ کے دوران جنرل منیجر ایڈمن عبدالخالق ‘الیکٹریکل انجینئر پاور پلانٹ مطیع اللہ ‘سول انجینئر محمد عمران ‘اسسٹنٹ منیجر سیکورٹی انور خان اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر عبدالرحمان نے کوھاٹ ٹیکسٹائل ملز (سیف گروپ آف کمپنیز )کے سولر پاور پلانٹ کے اس منصوبے کونہایت خوش آئند اقدام قرار دیا اورملز انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی انہوںنے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت میں صنعتیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

جن سے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے اور پھر کارخانوں میں ماحول دوست اقدامات سے وہاں کے ورکرز میں بھی خوشی اور دلچسپی کا احساس پیدا ہوتا ہے اورمجھے یہ جان کر اور بھی خوشی ہوئی کہ کے ٹی ایم میں کام کرنے والا تمام سٹاف کوونا ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد کرتے پایا جو ان کی اور دوسروں کی صحت کے لئے بہترین عمل ہے انہوںنے 720 سولر پینل پاورپلانٹ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی بعدازاں انہوںنے ملز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اورملز کی کارکردگی کاعملی جائزہ لیا اور صفائی اوردیگر بہتر امور کی انجام دہی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :