wبے نظیر بھٹو عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں،چوہدری افتخار

اتوار 27 دسمبر 2020 19:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2020ء) محترمہ بینظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں بی بی شہید کے افکار پے عمل پیرا ہو کر ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے بلاول بھٹو زرداری شہدا گڑھی خدا بخش کے حقیقی وارث ہیں چوہدری افتخار احمد راجہ الطاف حسین اور راجہ محمد علی منہاس نے بی بی شہید کی تیرویں برسی کے موقع پے نیو کٹاریاں پبلک سیکریٹیریٹ میں آئے ہوئے سینکڑوں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماوں نے کہا کہ آج سے تیرہ برس قبل صرف محترمہ بینظیر بھٹو کو ہی شہید نہیں کیا گیا تھا بلکہ وفاق کی امنگ استحکام پاکستان اور قومی سلامتی کو قتل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی تھی لیکن پاکستان کھپے کے نعرے نے ملک کو محفوظ بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا پاکستان اور جمہوریت کے استحکام کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی لازوال قربانی ناقابل فراموش ہے ہم آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے افکار کی روشنی میں عوامی راج کے جدوجہد کی کوششیں جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ آج سامراجی قوتیں ایک بار پھر سے ملکی وسائل پے قابض ہونے اور حق حکمرانی چھیننے کے درپے ہیں آج ایک اور نااہل حکمران عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے اور بی بی شہید کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری پھر سے پاکستان اور عوام کی خوشحالی کے لیے عملی جدوجہد شروع کر چکا ہے اور پاکستان کے عوام کی اکثریت بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ اس جدوجہد کا حصہ بن چکے ہیں کیونکہ عوام یہ جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری ہی گڑھی خدا بخش کے شہداء کا سیاسی وارث اور عوام کا حقیقی نمائنیدہ ہے اب جلد ہی اس نااہل حکمران سے ملک و قوم کو چھٹکارا حاصل ہو گا اور عوامی راج کا قیام عمل میں آئے گا بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک بڑی ریلی نیو کٹاریاں سے چوہدری افتخار احمد راجہ الطاف حسین راجہ محمد علی منہاس راجہ عامر علی چوہدری فرخ اسماعیل جمیل قریشی کی قیادت میں محترمہ بینظیر بھٹو کی یادگار شہادت لیاقت روڈ پے پہنچی جہاں ڈویڑن صدر سردار سلیم حیدر خان نے ریلی کے شرکائ کو خوش آمدید کہا سردار سلیم حیدر خان چوہدری افتخار احمد راجہ الطاف حسین راجہ محمد علی منہاس راجہ خالد محمود خواجہ امتیاز احمد راجہ عمار ترک نعیم کیانی راجہ عامر علی آصف شفیق ستی روحیل اشتیاق بنارس چوہدری محمد شاہد راجہ ساجد عمر اختر سعید پپا عذرا یونس جمیل قریشی شکیل عباسی راجہ امجد راجہ عنایت الرحمان سکندر ممتاز راجہ عمر خان چوہدری غفران منظور علی ڈار راجہ صباحت فہیم پراچہ شیخ یونس سہیل اشتیاق ظفر منہاس چوہدری طاہر کریم کامران امجد بٹ چوہدری آفتاب راجہ نجیب صابر حسین اور راولپنڈی ڈویڑن بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں جیالوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید و دیگر شہدائے لیاقت باغ کی مغفرت و بلندی درجات کی خصوصی دعا کی۔