مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف ایک دوسرے کو خط لکھیں کہ گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو، فواد چوہدری

نواز شریف نے 2008 اور میمو گیٹ کے دوران پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجرگھونپا، اب باری زرداری صاحب کی تھی،بیان

منگل 29 دسمبر 2020 23:35

مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف ایک دوسرے کو خط لکھیں کہ گزرے گی جو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2020ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف ایک دوسرے کو خط لکھیں کہ گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف ایک دوسرے کو خط لکھیں کہ گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو،پیپلز پارٹی کا فیصلہ سیاسی فیصلہ ہے،۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے 2008 اور میمو گیٹ کے دوران پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجرگھونپا، اب باری زرداری صاحب کی تھی،انہوںنے کہاکہ عملی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ختم ہوگیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف ایک دوسرے کو چھٹیاں لکھیں کہ خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔