سال 2021 کا آغاز: درجہ حرارت 5.6 تک گرنے سے سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جمعہ 1 جنوری 2021 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2021ء) سال 2021 کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں گزشتہ رات درجہ حرارت 5.6 تک گرنے سے سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جنوری کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

(جاری ہے)

ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع صاف اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔اس سے قبل 2014 میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد ہوائیں اتوار تک چلتی رہیں گی۔#

متعلقہ عنوان :