اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضاءمیں پولن کا تناسب نچلی سطح پر رہا

ہفتہ 2 جنوری 2021 17:23

اسلام آباد۔2جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2021ء) :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں   معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضاءمیں پولن کا تناسب نچلی سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار 5 سے کم ہو کر 4 پولن فی مکعب میٹر ہو گئی۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں گھاس  سمیت دیگر پودوں سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 4 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ عنوان :