رائیونڈ میں موسلا دھار بارش نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،بارشی پانی کا نکاس ممکن نہ ہو سکا

بدھ 6 جنوری 2021 15:06

رائیونڈ میں موسلا دھار بارش نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) 2روز سے جاری موسلا دھار بارش نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،شہرکے اہم علاقوں میں بارشی پانی کا نکاس ممکن نہ ہو سکا ۔تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نکھٹو اور نا اہل افسران کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہر بھر میں سیوریج سسٹم بلاک اور نالہ جات کی مکمل صفائی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کے گھروں اور دکانوں میں بارشی پانی داخل ہو کر تباہی پھیلا رہا ہے دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش نے تباہی مچادی ہے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو چکا ہے ۔شہر کے پوش علاقوں گلہ احسان والا ،عقب جامع مسجد ،سینما روڈ ،ارشد کالونی ،ریلوئے کالونی میں بارشی پانی کا نکاس مکمل نہیں ہو سکا ۔شہریوں کے گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے ،اپنی مدد آپ کے تحت شہری نکا س آب کیلئے کوشاں ہیں ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی غفلت اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے ،عوامی حلقوں نے احوال کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے ۔