قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی ساتویں برسی منائی گئی

بدھ 6 جنوری 2021 23:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) 6 جنوری 2014 کو شہید طالب علم اعتزاز حسن نے ہنگو میں گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی پر خود کش حملے کو ناکام بناکر 2 سو سے زائد طلباکی جانیں بچائیں،ان کی اس قربانی سے سیکڑوں ماؤں کی گود اجڑنے سے بچ گئی تھی، عظیم قربانی پر اعتزازحسن کوتمغہ شجاعت اور صدرپاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

(جاری ہے)

شہید کے بھائی مجتبیٰ حسن کے مطابق طلبا کی جانیں بچانے والے شہید طالب علم اعتزازحسن کی قربانی کوبھلایانہیں جاسکتا، اعتزاز حسن نے اپنی جان کانذرانہ دے کراسکول پرخود کش حملے کوناکام بناکرپوری دنیامیں بہادری کی نئی مثال قائم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :