راولپنڈی،مقتول طالبعلم توقیر ظفر جدون کے لواحقین کی جانب سے احتجاج کا معاملہ

قتل کے مقدمہ میں ملوث 05 ملزمان گرفتار ہوئے ،01 ملزم کو معزز عدالت سے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی

منگل 12 جنوری 2021 18:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) مقتول طالبعلم توقیر ظفر جدون کے لواحقین کی جانب سے احتجاج کا معاملہ، قتل کے مقدمہ میں ملوث 05 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں سے 01 ملزم کو معزز عدالت سے عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقتول توقیر ظفر عباسی کو فیضان جدون، عثمان جدون نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کے قتل کا مقدمہ اس کے والد ظفر رحمان کی مدعیت میں جنوری 2017ء تھانہ بنی میں درج کیا گیا تھا، تھانہ بنی پولیس نے وقوعہ کے چند روز بعد ہی مقدمہ میں نامزد 05 ملزمان عثمان جدون، ارسلان افتخار، عبدالرحمن، عثمان اور کاشف کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا، معزز عدالت نے ملزم عثمان جدون کو عمر قید اور 01 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، مقدمہ میں ملوث ملزم فیضان جدون کی گرفتاری کیلئے متعدد ریڈز کیے گئے جو اپنی گرفتاری سے بچنے روپوش ہو گیا جسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا ہے، اشتہاری مجرم کی موجودگی کی اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے لیکن کامیابی نہ ہو سکی، جبکہ اشتہاری مجرم کو پناہ دینے پر الگ سے مقدمات درج کیے گئے، راولپنڈی پولیس اشتہاری مجرم فیضان جدون کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جسے گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں کھڑاکیا جائے گا۔