بلوچستان کے محکمہ مواصلات وتعمیرات میں بھرتی 361ملازمین کو برطرف کردیا گیا

جمعرات 14 جنوری 2021 00:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) بلوچستان کے محکمہ مواصلات وتعمیرات میں بھرتی 361ملازمین کو برطرف کردیا گیا ،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بلوچستان محمد سلیم اعوان کے مطابق بلوچستان کے محکمہ مواصلات وتعمیرات میں بھرتی 361ملازمین کو برطرف کردیا گیاان ملازمین کو دس برس قبل بھرتی کمیٹی کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا تھا ملازمین کی غیرقانونی بھرتی پر نیب نے چار آفیسران کو گرفتار کیا تھا ، سیکرٹری مواصلات وتعمیرات نے بتایا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی منظوری کے بعد ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار اہلکاروں سے برطرف ملازمین کو دی گئی تنخواہوں کی رقم وصول کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ رقم کی وصول کا کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو سپرد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :