تعمیراتی شعبے سے متعلقہ این او سی کے حصول کیلئے جدید ون ونڈو سسٹم کی کامیابی کے بعد آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء

صوبے میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں‘ معاون خصوصی رفاقت گیلانی

جمعہ 15 جنوری 2021 13:39

تعمیراتی شعبے سے متعلقہ این او سی کے حصول کیلئے جدید ون ونڈو سسٹم کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ این او سی کے حصول کیلئے جدید ون ونڈو سسٹم کی کامیابی کے بعد آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء کیا ہے اور صوبے میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔

۔

(جاری ہے)

ون ونڈو نظام کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم کی ہدایات کے پیش نظر اس سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹائزکیا ہے۔ نقشے کی منظوری اور تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے 30 دن، زمین کے استعمال میں تبدیلی کے این او سی کیلئے 45 دن اور رہائشی سوسائٹیوں کے اجازت نامے کیلئے 60 سے 75 دن کا وقت مقرر کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان صاحب کا ویژن عوام کی خدمت،فلاح وبہبود اورترقی ہی-پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تعمیراتی شعبے کی گروتھ میں نمایاں اضافہ ہوا ہی- رڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں این او سیز کے طریقہ کار کو سہل بنایا گیا ہی-