وزیراعظم لاہور کے دورے کے دوران خوشگوار موڈ میں رہے

وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار نہ تو کسی کو جھاڑ پلائی نہ ہی کوئی سخت احکامات جاری کیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 جنوری 2021 11:31

وزیراعظم لاہور کے دورے کے دوران خوشگوار موڈ میں رہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء) گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا موڈ دورہ لاہور کے دوران انتہائی خوشگوار رہا۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے ۔وزیراعظم نے لاہور کے دورے کے دوران آئی جی پنجاب کو تھپکی دی۔وزراء کی کارگردگی پر بھی اظہارِ اطمینان کیا۔

پہلی بار وزیراعظم نے کسی کو جھاڑ پلائی نہ ہی سخت احکامات جاری کیے،وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو جوڑ توڑ کا ٹاسک دے دیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ نشستیں حاصل کرنےکے لیے اتحادیوں کا اعتماد میں لینا ہو گا۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کے ساتھ اپنے اتحادیوں کی سیاسی پر بھی نظر رکھیں۔

اسی حوالے سے تجزیہ کار عمران یعقوب نے کہا کہ آج واقفان حال نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کی خبر سنائی ہے۔ یہ وزیراعظم کا پہلا دورہ لاہور ہے جو انتہائی خوشگوار رہا ہے کیونکہ آج نہ تو انہوں نے کسی کو ڈانٹا اور نہ کسی کو جھاڑ پلائی ہے بلکہ خوش گپیاں بھی لگائیں اور خوش بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کو تھپکی بھی دی ۔

انہوں نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کے بارے میں کہا کہ یہ دونوں ابھی کہیں نہیں جا رہے یہاں ہی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسی طرح ڈٹے رہو میں تمہارے ساتھ ہوں،آپ پرویز الٰہی سے رابطے میں رہیں اور آپ سے سینیٹ الیکشن کے معاملے میں ان سے رہنمائی لینی ہے اور ان کے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ عمران یعقوب نے کہا کہ اس موقع پر کسی نے کہا کہ اس دفعہ وزرا کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لینا جس پر نہایت خواشگوار موڈ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ان کی کارکردگی جانیں گے، ابھی نہیں۔