اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے، اہلیہ مشعال ملک کا مطالبہ

مودی سمجھتا ہے یاسین ملک جھوٹے مقدمات سے ڈر جائے گا تو یاسین ملک نہ پہلے ڈرااور نہ آئندہ کبھی ڈرے گا، بیان

ہفتہ جنوری 16:34

اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دباو ڈالے، اہلیہ مشعال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے حریت قائدین کے عدالتی قتل کا منصوبہ بنا رکھا ہے، یاسین ملک کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

(جاری ہے)

حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مودی سمجھتا ہے یاسین ملک جھوٹے مقدمات سے ڈر جائے گا تو یاسین ملک نہ پہلے ڈرااور نہ آئندہ کبھی ڈرے گا۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت نے حریت قائدین کی عدالتی قتل کامنصوبہ بنارکھاہے، تہاڑجیل میں قید یاسین ملک شدیدعلیل ہیں اوران کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔انہوںنے کہاکہ ایک دن آئے گاکشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دنیاکی ایوانوں میں بھارتی مظالم کیخلاف آوازیں گونج رہی ہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں مودی کیخلاف آوازاٹھنا بھارت کی ہارہے۔